کیا مریم نواز اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد امید سے ہیں؟

انگریزی جریدے ڈان نے خود سے منسوب خبر کی تردید کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 13:41

کیا  مریم نواز اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد امید سے ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2018ء) :سوشل میڈیا پر اکثر اوقات ایسی خبریں گردش کرتی ہیں جن پر یقین کرنا نا ممکن ہوتا ہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے امید  سے ہونے کی خبریں وائرل ہوئیں۔تاہم یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے امید سے ہونے کی خبر بھی وائرل ہونے لگی۔

مریم نواز کے امید سے ہونے کی اس خبر کو انگریزی جریدے ڈان کی خبر کی طرز پر بنایا گیا اور بلکل یہ تاثر دیا گیا کہ یہ خبر ڈان نیوز نے چھاپی ہے اور یہ خبر بلکل سچ ہے۔تاہم انگریزی اخبار نے خود سے منسوب اس غلط خبر کی تردید کی ہے۔سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط خبر میں لکھا گیا تھا کہ یہ خبر باوثوق زرائع سے حاصل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جنھوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مریم نواز امید سے ہیں۔

جب کہ مذکورہ اخبار نے مریم نواز کی میڈیکل رپورٹس بھی حاصل کر لی ہیں۔مریم نواز اپنے چیک اپ کے لیے لاہور کے ایک پرائیویٹ اسپتال گئیں۔جہاں اُنہیں یہ بات معلوم ہوئی کہ وہ چار ماہ سے حاملہ ہیں۔خبر میں مزید لکھا گیا کہ مریم نواز اپنے چوتھے بچے کی خبر سن کر بہت خوش ہیں۔خبر میں یہ بھی لکھا گیا کہ شریف خاندان نے کچھ عرصہ بہت مشکل سے گزارا کیونکہ انہیں جیل جانا پڑا اور ٹرائلز کا سامنا کرنا پڑا۔

اور اس کے بعد بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا بھی گہرا صدمہ پہنچا۔ایسے میں مریم نواز کے امید سے ہونے کی خبر شریف خاندان کے لیے بہت اچھی خبر ثابت ہو گئی۔اور کہا جا رہا ہے کہ خاندان میں ننھے مہمان کی آمد سے شریف خاندان بہت خوش ہے۔تاہم انگریزی جریدے نے خود سے منسوب اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر ڈان کی ویب سائٹ کی طرز پر بنا کر پھیلائی جا رہی ہے۔اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے یہ ظاہر کیا گیا کہ مریم نواز امید سے ہیں۔تاہم پروپیگنڈے کی  غرض سے تیار کردہ اس تصویر میں  من گھڑت اور جھوٹی خبر کو شائع کیا گیا۔خبر نقل کرنے والے فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ وئیر کے ماہر ہیں جس وجہ سے یہ نقل تیار کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں