ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ،پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی‘سعید الحسن

حکومت شجرکاری مہم او ر اس پر ہونے والی پیش رفت اورقبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائے گی‘پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘صوبائی وزیر

اتوار 14 اکتوبر 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیںاورعوام بہت جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے کیونکہ عمران خان ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں، تنقید برائے تنقید کرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں،ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اورپاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شجرکاری مہم او ر اس پر ہونے والی پیش رفت اورقبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف محکموں کی اراضی واگزارکرانے پر حکام کی تعریف کی اورکہا کہ سرکاری اراضی کوہر صورت قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے گا۔

بااثر قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھالیکن تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی طاقتور مافیاپر ہاتھ ڈالا ہے اوراب تک اربوں روپے کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزار کرایا جاچکا ہے۔بااثر افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔انہوںنے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔حکومت شجرکاری مہم کو ایک تحریک سمجھ کر آگے بڑھا رہی ہے اوراس ضمن میں اہداف کے حصول کیلئے مثبت پالیسی اپنائی گئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ پلانٹ فار پاکستان مہم ملک کو سرسبز و شاداب کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ درخت لگنے سے پاکستان کا ماحول بہتر ہوگا۔انہوںنے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں۔ نئے پاکستان میں عام آدمی عزت سے جیئے گا۔بہت جلد خوشحال پاکستان عوام کا مقدر ہوگا۔عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کو ہر حال میں یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔بہت جلدمعیشت کو استحکام دے کر ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں