صوبہ بھر میں(آج ) سے بارہ روزہ انسداد خسرہ مہم کا آغازہوگا ‘عمار یاسر

عوام خسرہ جیسے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے عوام ان ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں‘صوبائی وزیر معدنیا ت

اتوار 14 اکتوبر 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیرمعدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں 15اکتوبر سی27اکتوبر تک بارہ روزہ انسداد خسرہ مہم شروع کر رہی ہے۔ جس کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں چھ ماہ سے سات سال تک کے تمام بچوں کی ویکسینیشن کا آغاز کریں گی۔

عوام بھی خسرہ جیسے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے عوام ان ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

(جاری ہے)

تمام یونین کونسلوںمیں سماجی اداروں کے نمائندگا ن سوشل موبلائزر کے طور پر عوام خصوصاً والدین کو اپنے بچوں کو خسرہ ویکسین کے ٹیکے لگوانے اہمیت بارے آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سماجی بہبود سمیت تمام متعلقہ اداروں میں قریبی رابطہ موجود ہے اور عوامی شعور اجاگر کرنے میں تمام مکتبہ فکر اور طبقات کے نمائندوںکا تعاون حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد خسرہ مہم ایک قومی کاز ہے اور پاکستان کو ایک صحت مند مستقبل دینے کے لئے ہمسب کو قومی یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں