اوور سیز پاکستانی کا آن لائن ووٹ کاسٹ کر نے کے بعد سوشل میڈیا پر اظہار خیال

بیرون ملک بیٹھ کر اپنے ملک کے انتخابی عمل کا حصہ بننا بہت خوشگوار عمل ہے، عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس عمل کو یقینی بنایا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 15:59

اوور سیز پاکستانی کا آن لائن ووٹ  کاسٹ کر نے کے بعد سوشل میڈیا پر اظہار خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2018ء) آج ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا الیکشن ہو رہا ہے جس میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی آئن لائن ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔اس موقع پر اوور سیز پاکستانی بہت پرجوش نظر آئے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کیا۔ایک صارف نے ووٹ دیتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اپنا ووٹ این اے 131 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر کو ووٹ دیا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی کے بھائی نے یہ ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بھائی نے امریکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے لیے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
ایک اور صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے دبئی سے این اے 65 سے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
شہری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے کہا کہ آئن لائن ووٹ کاسٹ کرنے کو خوشگوار قرار دے دیا۔جب کہ انہوں نے بھی بلے کے نشان کو ووٹ کاسٹ کیا۔
ایک بیرون ملک مقیم پاکستانی نے بھی حلقہ این اے 53 میں تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا۔
ایک صارف نے کہا کہ میں نے پہلی بار اپنا آن لائٹ ووٹ کاسٹ کیا جو کہ تحریک انصاف کے لیے ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ میں بہت پرجوش اور خوش ہوں میں نے اپنا آن لائٹ ووٹ کاسٹ کیا ہے،عمران خان کا شکریہ جنھوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنا ممکن بنایا۔
ایک صارف نے کہا کہ کسی اور ملک میں بیٹھ کر اپنے ملک کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ میرے بھائی نے ملائشیا سے پاکستان کے لیے ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان ہمارے دلِوں میں دھڑکتا ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی پاکستانی بھی بیرون ملک میں بیٹھ کر پاکستان اتخابی عمل کا حصہ بنے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں