نواز شریف بغیر ووٹ کاسٹ کیے واپس چلے گئے

نواز شریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کر سکے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 16:57

نواز شریف بغیر ووٹ کاسٹ کیے واپس چلے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف این اے 124 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گئے۔جہاں ن لیگ کی طرف سے شاہد خاقان عباسی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ والدہ شمیم اختر اور بھتیجے بھی موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور گاڑی پر گل پاشی بھی کی۔

تاہم نواز شریف ووٹ کاسٹ نہ کر سکے کیونکہ ان کے پاس شناختی کارڈ ہی موجود نہیں تھا۔نواز شریف ووٹ کاسٹ کیے بغیر واپس لوٹ گئے۔تاہم شہباز شریف کے صاحبزادوں نے ووٹ کاسٹ کیا۔ خیال رہے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر پولنگ جاری ہے ۔ قومی اسمبلی کی 11 نشستوں کے لئے کل 122 امیدوار میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے 11 حلقوںاین اے 131 لاہور، این اے 124 لاہور II، این اے 103 فیصل آباد III، این اے 35بنوں، این اے 243 کراچی، این اے 69گجرات، این اے 65 چکوال، این اے 63راولپنڈی، این اے 60 راولپنڈی، این اے 56اٹک اور این اے 53 اسلام آباد میں پولنگ کا عمل پرامن انداز میں جاری ہے ۔ صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 370 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لئے جن نشستوں پر ضمنی انتخاباتہو رہے ہیں ان میں مجموعی طور پر 218 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ اسی طرح سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی نشستوں پر بالترتیب 57، 59 اور 36 امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ضمنیالیکشن کے لئے رجسٹرڈ آئی۔ ووٹرز کو 7364 پاس جاری کئے گئے ہیں۔ یہ پاسز ان کی ای میل آئی ڈی کے ذریعے جاری کئے گئے ہیں اور یہ رجسٹرڈ آئی۔ووٹرز ضمنی الیکشن میں اپنا ووٹڈال سکیں گے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق جاری رہے گا۔ رجسٹرڈ آئی۔ووٹرز بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں