ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پارٹی کے خلاف بغاوت کر دی

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری این اے 131 سے سعد رفیق کے مد مقابل الیکشن لڑ رہی ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 17:03

ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پارٹی کے خلاف بغاوت کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اکتوبر 2018ء) :ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پارٹی کے خلاف بغاوت کر دی۔ ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری این اے 131 سے سعد رفیق کے مد مقابل الیکشن لڑ رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق این اے 131میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر مدِ مقابل ہیں۔تاہم ایسے میں ایک بات پر میڈیا کی توجہ نہیں اور وہ یہ کہ ن لیگ کی اپنی رہنما عظمیٰ بخاری آزاد حیثیت سے خواجہ سعد رفیق کے مدمقابل این اے 131سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنا میرا حق ہے۔اگر پارٹی نے نوٹس جاری کیا تو اس کا جواب دوں گا۔عظمیٰ بخاری ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی بھی ہیں۔خیال رہے عظمیٰ بخاری ن لیگ کی بہت متحرک کارکن سمجھی جاتی ہیں جو کہ ٹی وی پر بیٹھ کر اپنی پارٹی کا خوب دفاع کرتی ہیں اور مخالف جماعتوں کو آڑے ہاتھوں بھی لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

دو روز قبل انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہو عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو جو ڈاکہ ڈالاگیا چھ سو ووٹوں کو بارہ ہزار کرکے سود کے ساتھ واپس کرنا ہے۔ ہم ضمیر فروش نہیں نہ بکتے ہیں نہ جھکتے ہیں،ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اور پہراہ دینا جانتے ہیں ،مریم نوازنے ثابت کیا وہ نڈر لیڈر کی بیٹی ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں شب خون مارنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

عظمی بخاری نے کہاکہ عوام کے مینڈیٹ پر شپ خون مارنے نہیں دیں گے ان سے وفاق اور صوبہ ہی نہیں چل رہا اب لوگوں نے کارکردگی کا جنازہ سڑک پر دینا شروع کر دیاہے۔ان کے وزیر کہتے ہیں اپوزیشن کنٹینرپر چڑھ جائے اگر کنٹینرپر چڑھ گئے تو چوبیس گھنٹوں میں نیچے اتار دیں گے۔ تبدیلی کے چورن کو لوگ چکھ لیں جو چینی آٹے کی قیمت کہاں پہنچ گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں