کمشنر لاہور ڈویژن کا ضمنی الیکشن کے حوالے سے کنٹرول روم کا دورہ، الیکشن کے دوران سیکورٹی و دیگر انتظامات پر اظہاراطمینان

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:00

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الیکشن کے دوران سیکورٹی و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر کمشنر لاہور کو ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر) انوارالحق نے ضمنی الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حساس پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کا عمل جاری رہا،153 حساس پولنگ اسٹیشنز پر چھ سو سے زائد کیمرے لگائے گئے، نادر ہال میں لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کاعمل جاری رہا اور تمام افسران نے نادر ہال میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا، کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا کہ این اے اور پی پی کے ضمنی انتخابات پرامن طور پر انعقاد ہوا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں