مشکل حالات کے باوجود حکومت کامیابی سے چل رہی ہے، چودھری شجاعت حسین

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:00

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے گجرات کے حلقہ این اے 69 کے پولنگ اسٹیشن مسلم آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 40 سال بعد سویلین سیٹ اپ کے تحت الیکشن ہو رہے ہیں، پولنگ پرامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے، بہت مشکل حالات سے گزر کر یہ حکومت قائم ہوئی ہے جو لوگ حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ اپوزیشن والے حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹائیں گے حالانکہ اپوزیشن کے پاس حکومت ہٹانے کا کوئی جواز نہیں، موجودہ حکومت کو موقع دینا چاہئے، عمران خان کو حکومت میں آنے سے پہلے اندازہ نہیں تھا کہ سابقہ حکومت نے حالات کتنے خراب کر رکھے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ شہبازشریف آشیانہ ہائوسنگ سکیم کی و جہ سے نہیں بلکہ اپنے ظالمانہ رویے کی وجہ سے قید ہیں، ان حالات کے وہ خود ذمہ دار ہیں، شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹائون کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے عذاب کی پکڑ میں آئے ہیں، قوی امید ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے لواحقین کو جلد انصاف ملے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں