پنجاب بھر میں انسداد خسرہ مہم (آج) شروع ہو گی

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:10

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) پنجاب بھر میں انسداد خسرہ مہم آج(15اکتوبر) سے شروع ہو گی جو 27اکتوبر تک جاری رہے گی، وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ سب مل کر قومی نوعیت کے اس کام میں بھرپور حصہ لیں اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹیم کی 15 ہزار ٹیموں کو علاقے سونپ دیے گئے۔

(جاری ہے)

ویکسین، سرینجز اور دیگر ضروری سامان اضلاع کو بھجوا دیا گیاہے، 6 ماہ سی7سال کی عمر کے ایک کروڑ90 لاکھ بچوں کو حفاظتی لگائے جائیں گے، اس ضمن میں سوشل موبلائزرزکی بھی ٹریننگ کردی گئی ہے اور یہ لوگ اپنے اپنے علاقوں میں پوری طرح متحرک ہیں ، یاسمین راشد نے ہدایت کی کہ انسداد خسرہ ٹیکہ لگانے والی ٹیمیں ہر بچے تک پہنچیں۔علاوہ ازیں13 روزہ میں ہیلتھ افسر فیلڈ ٹیموں کی سپاٹ چیکنگ کریں۔

وزیر صحت نے محکمہ صحت کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ ایک موذی متعدی بیماری ہے جو کسی علاقے میں پھوٹ پڑے تو بچوں کی بڑی تعداد اس سے متاثر ہوسکتی ہے،حفاظتی ٹیکہ ہی خسرے سے بچائو کا مئوثر ذریعہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہیلتھ لائن 0800-99-000 سے ہر قسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں