ضمنی الیکشن کے دوران ٹریفک کے بہترین انتظامات ، کانسٹیبل سے لیکر سینئر ٹریفک افسران تک سڑکوں پر موجود رہے، وارڈنز کو شاباش

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:00

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) ضمنی الیکشن کے موقعہ پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بہترین اقدامات دیکھنے میں آئے، چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر کانسٹیبل سے لیکر سینئر ٹریفک افسران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی مدد کرتے رہے،سی ٹی او نے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مصروف شاہراہوں، مین بلیوارڈ گلبرگ، کینال روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، مولانا شوکت علی روڈ،فیروز پور روڈ اور سیکٹر کوٹ لکھپت کی ڈیوٹی کو بھی چیک کیا، انہوں نے بہترین اقدامات پر گلبرگ سیکٹر، کینال روڈ اور ٹھوکر سیکٹر کی تمام ڈیوٹی کو شاباش، جبکہ ڈی ایس پیز کو اپنی پوزیشن مصروف پوائنٹس پر رکھنے کی ہدایت کی، ضمنی الیکشن کے حوالے سے شہریوں کی سہولت کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے،ایس پی صدر،سٹی ڈویڑن کی نگرانی میں10ڈی ایس پیز،40انسپکٹرز،109پٹرولنگ افسران تعینات رہے، جبکہ شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے اور اتوار کے روز بھی سٹی ٹریفک پولیس کے ٹکٹنگ دفاتر کھلے رہے، ضمنی الیکشن پر پارکنگ پولنگ بوتھوں سے دور کروائی جاتی رہی،اس کے علاوہ ہر ٹریفک سرکل میں ایک ایک ایمرجنسی اسپشل اسکورڈز بھی تشکیل دیا گیا جو ٹریفک پرابلم ہونے یا شہری کی فون کال پر فوری موقعہ پر پہنچ کر ٹریفک کلیر کرواتے رہے، پولنگ اسٹیشنز کے باہر رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 19لفٹرز،3 بریک ڈاؤن بھی تعینات رہے،اہم شاہراہوں پرموثر پٹرولنگ سسٹم کو یقینی بنایا گیا جس سے ووٹرز کو آنے جانے میں آسانی ہوئی، ٹریفک ریڈیو، راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال بارے آگاہ رکھا جاتا رہا، کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ٹریفک پلان کا یقینی بنانے پر۔

(جاری ہے)

شہریوں کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مثبت تعاون سے ٹریفک کی روانی یقینی بنایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں