الیکشن کمیشن کاخواجہ سعد رفیق کے بیان کا سختی سے نوٹس

آرٹی ایس کی بندش سے متعلق بیان بے بنیاد ہے،الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی، کسی امیدوار کو ریٹرننگ آفیسر پر دباؤ ڈالنے کا حق نہیں ہے۔الیکشن کمیشن حکام کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 اکتوبر 2018 22:28

الیکشن کمیشن کاخواجہ سعد رفیق کے بیان کا سختی سے نوٹس
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر 2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کے بیان کا سختی سے نوٹس لے لیاہے، الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ آرٹی ایس کی بندش سے متعلق سعد رفیق کا بیان بے بنیاد ہے،الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی، کسی امیدوار کو ریٹرننگ آفیسر پر دباؤ ڈالنے کا حق نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 131میں ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کے انتخابی نتائج کی تاخیر سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر ایجنٹس کی موجودگی میں نتائج تیار کررہے ہیں۔کسی امیدوار کو ریٹرننگ آفیسر پر دباؤ ڈالنے کا حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹی ایس کی بندش سے متعلق سعد رفیق کا بیان بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن این اے 131میں ن لیگ جیت چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ڈیفنس کے بعض پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں دیا جارہا ہے۔ 52 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ تاحال روکا ہوا ہے۔ہمارے لوگ وہاں انتظار کررہے ہیں۔ ہم نتائج لے کر ہی اٹھیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دوسری بار نتائج چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور ردعمل دیں گے اور ابھی ردعمل دیں گے۔

تاہم ہمیں فوری نتائج دیے جائیں۔52پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کس خوشی میں روکے ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن اٹھے اور سویا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی لسٹ تاحال ہمیں نہیں دی گئی۔ ووٹرز لسٹ ہمیں کیوں نہیں دی گئی؟ ہم ان کی منتیں کریں؟ جب عدالت کا واضح حکم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس بار کوئی سینہ زوری نہیں چلے گی۔

اگر ہمارے نتائج میں ردوبدل کیا گیا توشدید احتجاج کیا جائے گا۔ ہم کسی سے جھگڑا نہیں کرنا چاہتے ہمیں مجبور نہ کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق کومدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر سے برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب این اے 131سے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 21174 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوارہمایوں اختر خان 19907 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں