آرٹی ایس سسٹم کا دباؤ،الیکشن کمیشن کی سائٹ کچھ دیرکیلئے بند

ویب سائٹ اوپن نہ ہونے پر انتخابی امیدوارچونک گئے، بعض ٹی وی چینلز نے ویب سائٹ کو ہیک قرار دیا، ویب سائٹ پر سارا دن آرٹی ایس کادباؤ رہا،اس لیے کچھ دیرکیلئے بند ہوئی، الیکشن کمیشن حکام کا مئوقف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اکتوبر 2018 00:39

آرٹی ایس سسٹم کا دباؤ،الیکشن کمیشن کی سائٹ کچھ دیرکیلئے بند
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر 2018ء) ضمنی انتخابات 2018ء کے دوران آرٹی ایس سسٹم کے دباؤ کے باعث الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے کچھ دیر کیلئے کام کرنا چھوڑ دیا،ویب سائٹ اوپن نہ ہونے پر لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا، انتخابی امیدوار چونک گئے اور انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کرنا شروع کردیا، بعض ٹی وی چینلز نے ویب سائٹ کو ہیک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات 2018ء کے دوران اس وقت الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا جب انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری تھا۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ جب کچھ دیر کیلئے بند ہوئی تو انتخابی امیدواروں نے سمجھا کہ شاید آرٹی ایس سسٹم یا الیکشن کمیشن کے انتخابی نتائج کے سسٹم میں پھر خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ٹی وی چینلز نے بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

تاہم الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ ویب سائٹ پر سارا دن آرٹی ایس کادباؤ رہا۔اس وجہ سے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کچھ دیر بند ہوگئی تھی۔ دوسری جانب آئی ٹی ماہر تنویر نانڈلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک نہیں ہوئی بلکہ ویب سائٹ کا ایک ونڈوسرور ہوتا ہے جہاں سے ویب سائٹ اوپن ہوتی ہے۔اس کا ایک ڈیفالٹ پیج ہوتا مطلب جب تک ویب سائٹ اوپن نہیں ہوتی تواس کا ڈیفالٹ پیج اوپن ہوتا رہتا ہے۔

اسی طرح الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے کہ ان کا سرور ڈاؤن ہونے سے ہوم پیج اوپن نہیں ہو رہا تھا۔عموماً ویب سائٹ پر زیادہ دباؤ کی وجہ سے ہوم پیج کی بجائے ڈیفالٹ پیج اوپن ہو رہا تھا۔ ویب سائٹ کی ایک لینکس اور دوسرا ونڈو بیس ہوتا ہے۔تویہ ونڈوبیس سرور کا آئی آئی ایس ڈیفالٹ پیج ہے۔ جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نظر آرہا تھا جبکہ ہوم پیج زیادہ دباؤ یا لوڈ کی وجہ سے اوپن نہیں ہو رہا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں