صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے بیٹے کی عبوری ضمانت میں توسیع
عدالت نے میاں محمود الرشید کے بیٹےکی عبوری ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی
سمیرا فقیرحسین پیر 15 اکتوبر 2018 09:39
(جاری ہے)
ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔
ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت کرنے ، وردی پھاڑنے اور اغوا کا مقدمہ درج تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے، تشدد ا کرنے ور لڑائی کی دفعات کے تحت تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پنجاب کے وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری ترقی میاں محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس اہلکاروں کے اغوا اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق میاں حسن نے مبینہ طور پر اہل کاروں کو تشدد کے بعد اغوا کر لیا، ملزمان نے اہلکاروں سے اسلحہ اور وائرلیس چھین کر پھینک دیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس معاملے پر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیٹے کے خلاف الزامات کو من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ میرے بیٹے کے دوستوں کی ٹی پارٹی تھی، پولیس اہلکاروں نے ان پر تشدد کیا۔ ایف آئی آر میں گاڑی میرے نام پر ہے جو بیٹے کو دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بیٹے سے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا، لیکن اس نے پولیس اہلکاروں کو 2 ہزار روپے دیے، باقی دوست آئے تو 2 پولیس اہلکار بھاگ گئے جن میں سے ایک پکڑ لیا گیا میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے معاملہ رفع دفع کروانے کا کہا۔ پولیس والوں نے بعد ازاں میرے بیٹے سے معافی مانگی جس پر میرا بیٹا پولیس اسٹیشن نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس گردی کے واقعات معمول بن گئے ہیں، پولیس کو معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے، ہماری طرف سے تفتیش میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔ محمود الرشید نے اپنے بیٹے کے خلاف مقدمے کے اندراج پر کہا کہ بغیر تحقیق اتنی بڑی کہانی بنا کر میری ساکھ کو متاثر کیا گیا ، اگر میرے بیٹے پر الزامات ثابت ہوئے تو میں فی الفور وزارت سے مستعفی ہو جاؤں گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو