پی ٹی وی ،ریڈیو میں 2008ء کے بعد تعینات ہونیوالے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے بورڈ قائم

جن افسران و ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوگی وہ اپنی وصول شدہ تنخواہیں واپس کریں گے‘ وزیر اطلاعات چوہدری فواد

پیر 15 اکتوبر 2018 13:51

پی ٹی وی ،ریڈیو میں 2008ء کے بعد تعینات ہونیوالے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے بورڈ قائم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان میں 2008ء کے بعد تعینات ہونے والے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے بورڈ کے قیام کی ہدایت کر دی۔تین رکنی بورڈ ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ، وزارت اطلاعات کے زیر سرپرستی ڈگریوں کی تصدیق کا کام سرانجام دے گا۔

(جاری ہے)

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا،اس ضمن میں ایچ ای سی کا نمائندہ بھی بطور معاون شریک ہوگا۔ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کا آغاز سینئر افسران سے شروع ہو گا اور جونیئر افسران سمیت تمام ملازمین تک مکمل کیا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن افسران و ملازمین کی ایچ ای سی کی جانب سے ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوگی وہ اپنی وصول شدہ تنخواہیں واپس کریں گے۔جن لوگوں نے ایسے افراد کو ملازمت پر رکھا انہیں بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں