زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کی خاندان سے آخری ملاقات کا پروانہ جاری

ْملاقات کل کروائی جائیگی ،50سے زائد افراد نہ آئیں ،قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت

پیر 15 اکتوبر 2018 13:51

زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کی خاندان سے آخری ملاقات کا پروانہ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کی خاندان سے آخری ملاقات کا پروانہ جاری کردیا گیا۔جیل حکام کے مطابق عمران کی اہلخانہ سے آخری ملاقات 16اکتوبر کو دن 12بجے جیل میں کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 12 اکتوبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے جس کے تحت مجرم کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔

جیل حکام کی طرف سے مجرم عمران کی خاندان سے آخری ملاقات کیلئے پروانہ جاری کر دیا گیا ہے ۔جیل حکام کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق آخری ملاقات کے لیے 50سے زائد افراد نہ آئیں اور ملاقات کرنے والے قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔حکام کے مطابق عمران کو 17اکتوبر بروز بدھ کو علی الصبح پھانسی دی جائے گی جس کے بعد میت صبح ساڑھے 5 بجے ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں