ہر چینل کے پیچھے ایک قبضہ مافیہ ہے۔ رانا ثناء اللہ

ن لیگ کے دور میں جن صحافیوں کو پیسے دئیے گئے ان کی لسٹیں سوشل میڈیا پر آتی رہی ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اکتوبر 2018 14:53

ہر چینل کے پیچھے ایک قبضہ مافیہ ہے۔ رانا ثناء اللہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اکتوبر 2018ء) سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اپنے دور میں صحافیوں کو نوازنے کے الزام کا جواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے ایک پروگرام میں قبضہ مافیہ سے متعلق سوال کیا گیا تو رانا ثناء اللہ نے جواب دیا کہ اب تو میڈیا سب سے بڑا قبضہ مافیہ بن چکا ہے۔تمام ٹی وی چینلز قبضہ مافیہ کا کام کرتے ہیں، ہر چینل کے پیچھےایک قبضہ مافیا ہے اور اس کی ایک پوری تاریخ ہے۔

اینکر کی جانب سے اصرار کیا کہ گیا کہ رانا ثناء اللہ اُن میڈیا چینلز کے نام بتائیں جن کے پیچھے قبضہ مافیہ ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کچھ چیزیں جنرل ٹرم پر چلتی ہیں۔اور حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ قانونی طریقے سے اس چیز کو ثابت کرے۔اینکر نے سوال کیا کہ موجود حکومت کہتی ہے کہ ہم اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ کس صحافی نے ن لیگ کے دور میں پیسے لیے۔

(جاری ہے)

تو ن لیگ ان صحافیوں کی لسٹ سامنے کیوں نہیں لاتی جن کو انہوں نے پیسوں سے نوازا۔تو رانا ثناء اللہ نے کہا ان صحافیوں کی لسٹیں سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہی ہیں۔اور سب کو ان صحافیوں کا معلوم ہے۔واضح رہے ن لیگ کی حکومت پر اس حوالے سے بہت تنقید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں مخصوص صحافیوں کو نوازتے رہے۔جب کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد اس بات پر تشویش کا بھی اظہار کیا تھا۔

تحریک انصاف کی طرف سے ماضی میں کئی صحافیوں اور میڈیا چینلز کے بارے میں کہا گیا کہ یہ ن لیگ کے حمایتی ہیں اور ن لیگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کئی صحافیوں پر ن لیگ کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کا الزام بھی عائد کیا جاتا رہا۔جب کہ سوشل میڈیا پر بھی کئی صافیوں کے نام گرد کرنے لگے جن کے بارے میں کہا گیا کہ انہیں نواز حکومت کی طرف سے نوازا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں