جو حلقے عمران خان نے نہ کھولے، وہ عوام نے کھول دیئے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اکتوبر 2018 15:21

جو حلقے عمران خان نے نہ کھولے، وہ عوام نے کھول دیئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کر تے ہوئے کہا ہے کہجو حلقے عمران خان نے نہ کھولے، وہ عوام نے کھول دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے چار چار نشستں جیتی۔تاہم ان انتخابات میں تحریک انصاف نے اپنی جیتی ہوئی نشستیں کھو دیں۔انتخابی نتائج کے بعد مسلم لیگ ن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ن لیگ کی جانب سے یہ دعوی کیا جانے لگا کہ ن لیگ ابھی بھی عوام کے دلِوں پر راج کرتی ہیں۔

اسی متعلق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے حلقے کھولنے کا وعدہ تاحال پورا نا کیا مگر ان کے جیتے ہوئے حلقوں کو عوام نے آج خود کھول دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمانمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ووٹرز نے 52روزہ عوام دشمن تبدیلی مسترد کردی، عمران صاحب نے تو انتخابی حلقے کھولنے کا وعدہ پورا نہ کیا مگر ان کے جیتے ہوئے حلقوں کو عوام نے خود ہی کھول دیا۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات کے نتائج پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں گرین کلین پاکستان مہم کوبڑی کامیابی ملی اور زندہ دلان لاہور نے لاہور کلین کردیا۔ عوام نے اپنے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ان کے دل نواشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن)کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور انہیں کسی پراپیگنڈے اور جھوٹ سے اپنے قائدین سے دور نہیں کیاجاسکتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے فیصلہ دیدیا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور کس کے ساتھ ہیں۔ عوامی سیلاب ٹھاٹھیں مارہا ہے اور اس کا راستہ روکنے والے خود اس میں بہہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جعلی تبدیلی کا اصلی سیاہ روپ دیکھ لیا ہے اور وہ عوام دشمن ایجنڈہ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے اہلیان لاہور سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دینے والے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کے حقوق کے لئے ہر محاذ پر نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پوری قوت اور جذبے سے عوام کا کیس لڑیں گے اور انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں