آصف ہاشمی کیخلاف ڈی ایچ اے غیر قانونی ٹھیکہ ،امدادی رقوم میں خوردبرد کیس پر سماعت 31اکتوبر تک ملتوی

پیر 15 اکتوبر 2018 16:22

آصف ہاشمی کیخلاف ڈی ایچ اے غیر قانونی ٹھیکہ ،امدادی رقوم میں خوردبرد کیس پر سماعت 31اکتوبر تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے خلاف ڈی ایچ اے غیر قانونی ٹھیکہ اور امدادی رقوم میں خوردبرد کیس پر سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر عدالت نے دو گواہان جان محمد وغیرہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور کیس پر مزید سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کر دی۔گزشتہ تاریخ سماعت پر آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی،آصف ہاشمی پرڈی ایچ اے میں 20 کوٹھیوں کی تعمیر کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر دینے کا الزام ہے،سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد محمد رفیق نے گواہان کو طلب کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں