اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںضمنی الیکشن میں بھی (ق )لیگ نے اپنی سیٹوں پر بھرپور کامیابی سمیٹی ہے‘تمکین ..

ضمنی الیکشن میں بھی (ق )لیگ نے اپنی سیٹوں پر بھرپور کامیابی سمیٹی ہے‘تمکین آفتاب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2018ء)مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک کی رہائشگاہ پر مونس الٰہی اور سالک حسین کی جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم ،کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ،کارکنوں نے چوہدری پرویز الٰہی زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمکین آفتاب ملک نے کہا کہ عوام نے خدمت کی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

چوہدری برادران نے اپنی زندگیاں ملک و قوم کیلئے وقت کر دی ہیں۔عام الیکشن کی طرح اس مرتبہ بھی (ق )لیگ نے اپنی سیٹوں پر بھرپور کامیابی سمیٹی ہے۔مونس الٰہی اور سالک حسین کو ووٹ دے کر کامیاب کرانے والے کے بے حد مشکور ہیں۔ہمارا ویژن ہی عوام کی خدمت کرنا ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ ق مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا پارٹی کو تحصیل اور ڈویژن کی سطح پر اب مضبوط کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں