تحریک انصاف کے آئی ایم ایف جانے سمیت یو ٹرنز پر ان کے جیتے حلقوں میں بھی یو ٹرن آ گیا‘سید خورشید شاہ

پچاس روزہ کارکردگی کا ری ایکشن سامنے آگیا ،لاہور میں عوام نے تحریک انصاف کو جلد ہی شکست سے دو چار کردیا‘سینئر رہنما پیپلز پارٹی

پیر 15 اکتوبر 2018 16:51

تحریک انصاف کے آئی ایم ایف جانے سمیت یو ٹرنز پر ان کے جیتے حلقوں میں بھی یو ٹرن آ گیا‘سید خورشید شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے آئی ایم ایف جانے سمیت یو ٹرنز پر ان کے جیتے حلقوں میں بھی یو ٹرن آ گیا،لاہور میں عوام نے تحریک انصاف کو جلد ہی شکست سے دو چار کردیا۔انہوں نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عام طور پر ہر جماعت اپنی خالی کردہ نشستیں دوبارہ جیت لیتی ہے،پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں،چوہدری برادران نے بھی اپنی خالی کردہ نشستیں جیت لیں۔

(جاری ہے)

مگر تحریک انصاف بڑی تعداد میں اپنی نشستیں بھی ہار گئی اور لاہور میں تو عوام نے تحریک انصاف کو جلد ہی شکست سے دو چار کردیا۔ تحریک انصاف سوات میں بھی اپنی دونوں نشستیں ہار گئی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران حکومت کی پچاس روزہ کارکردگی کا ری ایکشن سامنے آگیا ہے،عوام تیزی سے گرتی ہوئی ملکی معیشت پر پریشان ہیں،حکومت کی پچاس دن کی کارکردگی زیرو نہیں، مائنس میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران کے ماہرین کی کارکردگی عام فہم لوگوں جیسی بھی نہیں۔ ضمنی انتخابات نتائج کے بعد اسمبلیوں میں اپوزیشن کی آواز مزید زور پکڑے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں