مالی سال 2018-19کا آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ اصلاحی طرز کا ہو گا ،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا‘وزیر خزانہ پنجاب

بجٹ کا بیشتر رجحان گزشتہ حکومت کے جاری منصوبوں کی مالیاتی منصوبہ بندی و انتظامی امور کی بے ضابطگیوں کاخاتمہ ہو گا‘ ہاشم جواں بخت

پیر 15 اکتوبر 2018 16:51

مالی سال 2018-19کا آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ اصلاحی طرز کا ہو گا ،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا‘وزیر خزانہ پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب رواں مالی سال 2018-19کے آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ آج بروز (منگل ) کوپنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی ،مالی سال 2018-19کا آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ اصلاحی طرز کا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے بجٹ کی کابینہ میںمنظوری سے قبل جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پورے صوبے کے لیے ہے سہولیات اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ نیا بلدیاتی نظام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہو گا ۔ صنعت اور زراعت کی بحالی کے لیے خودصنعتکاروں اور کسانوں کی ضرویات کے مطابق فیصلے لیے جائیں گے۔ پانی خواہ پینے کا ہو یا فصلوں کو فراہمی کا تمام مصرفات کے حوالے سے حکومت کی اولین ترجیح ہو گا۔

(جاری ہے)

بجٹ کا بیشتر رجحان گزشتہ حکومت کے جاری منصوبوں کی مالیاتی منصوبہ بندی و انتظامی اُمور کی بے ضابطگیوں کا خاتمہ ہو گا ۔صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔تحریک انصاف کے بجٹ کا مرکز سوشل سیکٹر ہو گا اور نئے منصوبوں کا انتخاب بھی اسی معیار پر کیا جائے گا ۔ان پٹ کی بجائے آئوٹ پٹ کو فوکس کیا جائے گا۔ صحت ،تعلیم، صنعت ، زراعت ،روز گار اور ماحول بجٹ کے ترجیحی شعبہ جات ہوں گے۔ٹیکس سسٹم میں اصلاحات اور کفایت شعاری کے نئے رجحانات بھی بجٹ کے مشتملات کا حصہ ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں