سردار ایاز صادق نے عام اور ضمنی انتخابات پر سوالات اٹھا دیے
تشویشناک ہے پچھلی بارجونتائج رات 12 بجے آئے، وہ کل پونے6 بجے کیسے آنا شروع ہوگئے؟ کیا پہلے پریشر زیادہ تھا؟ یا اب میڈیا کے کیمرے زیادہ تھے؟ الیکشن ریفارم بل میں ترامیم لانے کی ضرورت ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اکتوبر 2018 17:58
(جاری ہے)
تاہم اللہ کا شکر ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن، نوازشریف اورشہبازشریف پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا اور ن لیگ فتح یاب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان میرا حلقہ اس لیے چھوڑ گئے کہ وہ خود یا ان کے نمائندے میرے مقابلے میں کھڑے ہوئے تو وہ ہر الیکشن میں ہار گئے۔ ایاز صادق نے کہا کہ تشویشناک بات یہ ہے کہ پچھلے الیکشن میں جورزلٹ 12 بجے آئے تھے وہ ضمنی الیکشن میں پونے6 بجے کیسے آنا شروع ہوگئے۔ اب میں کیا فرق ہے؟ کیا اس بارمیڈیا کی آنکھیں بہت زیادہ تھیں، یا کیمرے بہت زیادہ تھے؟ یا پھر کیا پریشر زیادہ تھا؟ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن میں فون اندر لے جانے سے روکنے کی منطق کیا ہے؟ جبکہ فون نے اندرکیا کرنا ہے؟شاید اس لیے روکا کہ اگراندرکچھ ہورہا ہے توکہیں لوگ اس کومحفوظ نہ کرلیں؟ لیکن اب تو وسعت نظری اور شفافیت کا زمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ریفارم بل میں ترامیم لانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں مسلم لیگ ن 4، تحریک انصاف4، مسلم لیگ ق 2، متحدہ مجلس عمل ایک جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔قومی اسمبلی کی نشستوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوارشاہد خاقان عباسی لاہور سے این اے 124، خواجہ سعد رفیق این اے 131، اٹک سے ملک سہیل این اے 56، فیصل آباد سے علی گوہر بلوچ این اے 103سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح گجرات این اے 69 سے ق لیگ کے چودھری مونس الٰہی، این اے 65 چکوال سے چودھری سالک حسین کامیاب ہوئے۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز این اے 53اسلام آباد، ٹیکسلا سے این اے 63 میں منصور حیات اور کراچی میں این اے 243 سے عالم گیر خان نے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔اسی طرح این اے 35 بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار زاہد اکرم درانی نے کامیابی سمیٹی۔ این اے 60 راولپنڈی سے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شیخ جیت گئے ہیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کی 12نشستوں میں 5تحریک انصاف اور 5 نشستیں ن لیگ لینے میں کامیاب ہوئی۔ تاہم ابھی 2 نشستوں پر نتائج آنا باقی ہیں۔ سندھ اسمبلی کی 2سیٹوں میں پیپلزپارٹی دونوں نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں 10نشستوں میں تحریک انصا ف 7، عوامی نیشنل پارٹی 2، مسلم لیگ ن ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔اسی طرح بلوچستان کی 2صوبائی نشستوں میں ایک بی این پی مینگل کامیاب ہوگئی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین لاہور بورڈ کی امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں کے ہالزمیں منتقل کرنے کی ہدایات ..
پی ایچ اے ہیڈکوارٹر جیلانی پارک میں ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز کا اجلاس
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
جاپانی ثقافتی قونصلرکا الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
لاہور،50ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کا سینٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 5 ملزمان گرفتار
سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا،ترجمان
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
لیسکو کی100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی
لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ، 71 ہزار 279کیخلاف مقدمات درج
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش