پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے سر کا تاج ہیں، آپ کی عزت میری عزت ہے‘عثمان بزدار

جنوبی پنجاب کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا جائیگا، جنوبی پنجاب میں ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت کو بہتر بنائینگے‘وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 15 اکتوبر 2018 19:43

پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے سر کا تاج ہیں، آپ کی عزت میری عزت ہے‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خان خاکوانی کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کے پارٹی صدور نے ملاقات کی ،جس میں پارٹی معاملات اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کے پارٹی صدور میرے دست و بازو ہیںاورآپ کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ تسلسل سے جاری رہے گا۔

پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے سر کا تاج ہیں۔ آپ کی عزت میری عزت ہے۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا جائے گااور جنوبی پنجاب میں ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت کو بہتر بنائیں گے۔ موبائل ہیلتھ یونٹس کو بھی جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں بھجوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ کا اجلاس ملتان میں ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان کمیٹیوں میں پارٹی صدور کو بھی نمائندگی دیں گے۔ دور دراز علاقوں میں ریسکیو 1122 کے سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔آپ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ضلع کے دوروں کے دوران آپ کے ساتھ تفصیلی میٹنگز ہوں گی۔

انہوںنے کہا کہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت اراضی سینٹرز کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان سینٹرز کی تعداد بڑھنے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ ضلعی صدور تحریک انصاف نے اس موقع پر گفتگو کتے ہوئے کہاکہ آپ کا وزیراعلیٰ بننا ہم سب کیلئے باعث مسرت ہے۔ آپ ہم سے ہیںاور ہمیں خوشی ہے کہ جنوبی پنجاب سے وزیراعلیٰ آیا ہے۔ آپ عام آدمی کے مسائل بخوبی جانتے ہیںاور آپ کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں