وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ضمنی الیکشن کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

پیر 15 اکتوبر 2018 19:50

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ضمنی الیکشن کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضمنی الیکشن کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور رینجرز نے بھی سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے بھرپور معاونت کی۔

پنجاب حکومت کے بہترین انتظامات کے باعث ووٹرز نے آزادانہ طور پر پرامن ماحول میں ووٹنگ میں حصہ لیا اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے باعث ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس کا کریڈٹ متعلقہ محکموں اور اداروں کو جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو پرامن فضا یقینی بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں