وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عالمی یوم خوراک کے موقع پر پیغام

پیر 15 اکتوبر 2018 19:50

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عالمی یوم خوراک کے موقع پر پیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوراک ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ ملک میں غذائی قلت کے امکان کم کرنے کیلئے خوراک کا ضیاع روکنا ہوگا اور اس ضمن میں عام آدمی کو بھرپور آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت، تحقیقی و مالیاتی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان قریبی اشتراک ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

غذائی تحفظ کو یقینی بنا نا حکومت کے ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کی ذمہ داری ہے۔ عالمی یوم خوراک کا مقصد غذائی قلت سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے کوششوں میں مزید تیزی لانا ہے۔ خوراک کی طلب اور رسد میں توازن اور ہر شخص تک خوراک کی یقینی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آج کے دن کا پیغام ہے کہ خوراک تک عدم رسائی سے نمٹنے کیلئے نیک نیتی سے وضع کر دہ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں من حیث القوم اس امر کا اعادہ کرناہے کہ ملک میں غذائی ضروریات کو بروقت پورا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا لائے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں