صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے ڈسٹرکٹ ٹیچرٹرینرز کے وفد کی ملاقات

پیر 15 اکتوبر 2018 20:03

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے ڈسٹرکٹ ٹیچرٹرینرز کے وفد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے نیومنسٹر بلاک میں ڈسٹرکٹ ٹیچرٹرینرز کی20رکنی وفدنے ملاقات کی۔ وفدنے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں متعارف کروائے جانے والے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹیچر ٹرینرز کو درپیش مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مراد راس نے ڈسٹرکٹ ٹیچرز ٹرینرزکے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور وفد سے ٹیچرز ٹریننگ اورکوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر مراد راس نے کہا کہ اساتذہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور معاشرے میں ان کا احترام بحال کئے بغیر فروغ تعلیم کے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی معیاری تعلیم کیلئے اساتذہ کی تربیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ایک اچھا اور تربیت یافتہ استاد ہی نئی نسل کو بہترانداز سے زیور سے آراستہ کر سکتے ہیں۔ہماری حکومت اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکو ز کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں