بے ضمیر مافیا نے میت کو بھی نہ چھوڑا ، مردہ شخص کے نام پرجعلی اکاونٹ نکل آیا

مردہ شخص کے نام پر جعلی اکاونٹ بنا کر اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئیں،اقبال آرائیں 4 سال قبل انتقال کر گیا تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 15 اکتوبر 2018 19:03

بے ضمیر مافیا نے میت کو بھی نہ چھوڑا ، مردہ شخص کے نام پرجعلی اکاونٹ نکل آیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 اکتوبر 2018ء) :کراچی میں مردہ شخص اقبال آرائیں کے نام پر جعلی اکاونٹ نکل آیا۔مرحوم کے نام پر جعلی اکاونٹ بنا کر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق آجکل پاکستان میں جعلی اکاونٹس کی خبریں زینت بن رہی ہیں۔اس سلسلے میں ایف آئی اے نے کافی عرصے سے تحقیقات کرنا شروع کردی تھی تاہم اس حوالے سے اہم موڑ تب آیا جب سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی متعدد بے نامی اکاونٹس کی چھان بین شروع کر دی گئی۔

اس کیس میں اہم موڑ تب آیا جب کراچی کا فالودہ فروش اچانک ارب پتی نکل آیا تاہم اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فالودہ فروش نے لاعلمی کا اظہار کیا۔اس کے بعد لاڑکانہ اور جھنگ کے غریب طلبا کے اکاونٹس میں بھی کروڑوں روپے کا انکشاف ہوا۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل محکمہ صحت کی ایک ملازمہ ثروت زہرہ کا بھی اکاونٹ منظر عام پر آیا ۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق اب مردہ اشخاص کے نام سے بھی اکاونٹ سامنے آنے لگے۔

مرحوم اقبال آرائیں کے نام پر کھلے 4 جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔شادمان ٹاؤن کا رہائشی محمد اقبال انصاری 9 مئی 2014 کو کراچی شہید ملت روڈ پر واقع ایک اسپتال میں انتقال کرگیا تھا، اور اس کی تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوئی تھی۔ اقبال انصاری کی موت کے بعد اس کے نام سے سمٹ اور سندھ بینک سمیت 3 بینکوں میں 4 اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 4 ارب 60 کروڑ کی ٹرانزیکشنز ہوئی۔جب اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اقبال آرائیں کو انتقال کئیے بھی 4 سال ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ایک سینیٹر عثمان کاکڑ بھی یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ ان کے نام پر بھی جعلی اکاونٹ ہے جو فعال ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں