ایل ڈی اے افسروں کے تقرر و تبادلے

پیر 15 اکتوبر 2018 22:34

ایل ڈی اے افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے طور پر کام کرنے والے شہباز الحق گھرکی اور ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ ون کے طور پر کام کرنے والے مزمل اشتیاق کا تبادلہ کرکے انہیں فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ حمانہ سعید کو ڈائریکٹر میٹروپولٹن پلاننگ ون کا اضافی چارج دے دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے رانا عبدالشکور نے ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ فیصل مسعود قریشی کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات چیف ٹاؤن پلانر کے سپرد کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں