11 میں سے 6 نشستوں پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کی کامیابی عوام کے عمران خان پر اعتماد کی غماض ہے‘ فیاض الحسن چوہان

(ن) لیگ کے دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ بھی ضمنی انتخابات کو شفاف قرار دینے پر مجبور ہو گئے ہیں‘صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت

پیر 15 اکتوبر 2018 23:13

11 میں سے 6 نشستوں پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کی کامیابی عوام کے عمران خان پر اعتماد کی غماض ہے‘ فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہا ن نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سیاسی مداخلت اور دباؤ سے پاک ضمنی الیکشن کے انعقاد کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے ایسا کرکے سابق حکومتوں کی ایسی روایت توڑ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوھان نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے کامیاب اور مداخلت سے پاک انعقاد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ پنجاب میں 40 روزہ انتخابی مہم میں انتظامیہ، پولیس، بیت المال،بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام جیسے کسی ادارے کو پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے یا نتائج پر اثر انداز ھونے کیلئے استعمال نہیں کیا گیا-فیاض الحسن نے مزید کہا کہ کسی بھی وفاقی یا صوبائی وزیر یا مشیر نے پارٹی کے کسی بھی امیدوار کے انتخابی جلسے سے خطاب کیا نہ انکے حق میں مہم چلائی-صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی فنڈز سے لیکر تمام سرکاری مشینری اور اداروں کو حکومتی امیدواروں کو انتخابی مہم میں جھونک دیا جاتا تھا تاکہ مرضی کے نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ماسٹر مائنڈ بھی حالیہ ضمنی انتخابات کو شفاف قرار دینے پر مجبور ھوگئی-فیاض الحسن نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے 6 پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کی کامیابی عوام کے عمران خان پر اعتماد کی غماز ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں