نیب نے علی جہانگیر صدیقی کو19اکتوبر کو طلب کرلیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:15

نیب نے علی جہانگیر صدیقی کو19اکتوبر کو طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیور و ( نیب ) لاہور نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو19اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ علی جہانگیر صدیقی پر ایز گارڈنائن ان سائیڈ ٹریڈ نگ کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی نے نیب کے سوالنامے کے جوابات جمع کرادئیے تھے لیکن نیب حکام علی جہانگیر صدیقی کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوئے جس پر نیب کی جانب سے پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کودوبارہ 19اکتوبر بروز کو طلب کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں