ڈی جی نیب نے نیب افسران کو ملزمان کی پیشی کے لئے ’’جوڈیشل گارڈ ز‘‘کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:57

ڈی جی نیب نے نیب افسران کو ملزمان کی پیشی کے لئے ’’جوڈیشل گارڈ ز‘‘کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈی جی نیب لاہور نے نیب افسران کو ملزمان کی پیشی کے حوالے سے ’’جوڈیشل گارڈ ز‘‘کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے نیب افسران کو ملزمان کی احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ نیب افسران خود تمام ملزمان کو احتساب عدالت میں ریمانڈ کے حصول کیلئے پیش کرینگے جوڈیشل گارڈز کی خدمات حاصل نہیں کی جائیں گی جبکہ ڈی جی نیب کے حکم پرتمام جوڈیشل گارڈزو اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں