قومی اسمبلی کا اپوزیشن کی ریکوزیشن اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا ،ْ صدارت سپیکر کرینگے

ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا ،ْ شہبازشریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر موصول اپوزیشن کا شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ اجلاس میںبھرپور اندازسے اٹھانے کافیصلہ ،ْحکومت نے حکمت تیار کرلی

منگل 16 اکتوبر 2018 14:31

قومی اسمبلی کا اپوزیشن کی ریکوزیشن اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا ،ْ صدارت سپیکر کرینگے
لاہور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کا اپوزیشن کی ریکوزیشن اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایجنڈے پر غور سمیت اہم قومی امور زیرغور لائے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کے ریکوزیشن اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کیلئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بدھ کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا گیا ۔

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ،ْمسلم لیگ (ن) سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے ریکوزیشن اجلاس کے شیڈو ل اور ایجنڈے کی منظوری دی جائیگی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس قائد حزب اختلاف شہباز شریف نیب لاہور کی جانب سے گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر سپیکر قومی اسمبلی نے طلب کیا ہے قواعد کے تحت ریکوزیشن اجلاس کا ایجنڈا بھی اجلاس ریکوزیشن کرنے والی پارلیمانی جماعت کی مرضی سے طے کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسلام آباد لائیگا جہاں وہ قومی اسمبلی کے اجلا س میں شرکت کرینگے ۔ذرائع کے مطابق اجلا س کے دور ان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اسلام آباد میں رہیں گے دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن )اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے نیب کو پروڈکشن آرڈر موصول ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن نے شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ اجلاس میںبھرپور اندازسے اٹھانے کافیصلہ کر لیا دوسری جانب حکومت نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کر لی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں