رکاوٹیں کھڑی کرنا قابل مذمت ،اشتعال دلانے کیلئے تمام حربے ناکام بنا دینگے‘ چوہدری عامر صدیق، میاں عثمان

دس روز گزرنے کے باوجود نیب کی جانب سے شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات کے ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے جا سکے تاجروں اور لیگی کارکنوں کے ہمراہ شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں ،دس روز گزرنے کے باوجود نیب کی جانب سے شہباز شریف پر لگائے جانے والے الزامات کے ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے جا سکے ، ضمنی انتخابات کے نتائج سے ثاببت ہو گیا جیسے مرضی حالات ہوں عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں چوہدری عامر صدیق اور میاں عثمان نے تاجروں اور لیگی کارکنوں کے ہمراہ شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر کارکن میاںتیرے جانثار بے شمار بے شمار ، جیسے بھی حالات رہیں گے میاں تیرے ساتھ رہیں گے ، ظلم کے ضابطے ہم نہیںمانتے کے نعرے لگاتے رہے ۔ لیگی رہنمائوںنے کہا کہ پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوںکو روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرنا قابل مذمت ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) پر امن جماعت ہے اور ہم اشتعال دلانے کے لئے تمام حربے ناکام بنا دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ لیگی کارکن ہر پیشی پر اپنے قائدمحمد شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے عدالت آئیں گے اور پرامن رہ کر انتقامی کارروائیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں