سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کو ہتھکریاں لگانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

منگل 16 اکتوبر 2018 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کو ہتھکریاں لگانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یہ مقدس ایوان ملزمان اساتذہ کو ہتھکریاں لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے پنجاب اسمبلی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو جرم ثابت ہونے سے پہلے ہی ہتھکریاں لگانا قابل مذمت ہے اسلام نے استاد کو معلم و مربّی ہونے کی وجہ سے روحانی باپ کا درجہ عطا کیا ہے اساتذہ انسانیت کا ستون بھی ہیں اور بنیاد بھی، یہی قوم کے اصل معمار ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کی سیرت کو سنوارنے، انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی کردار سازی میں اہم ترین فریضہ سر انجام دیتے آئے ہیں۔ خاتم الانبیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وا ٰلہِ وسلم نے معلّم کو انسانوں میں بہترین شخصیت قرار دیا لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اساتذہ کی عزت و تکریم کے لئے ہر ادارے کو پابند بنایا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں