اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںانتخابی مہم میں اتنی محنت کی اور بوٹی بھی نہ کھائیں؟ بریانی میں بوٹی ..

انتخابی مہم میں اتنی محنت کی اور بوٹی بھی نہ کھائیں؟

بریانی میں بوٹی نہ ملنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان لڑ پڑے ، ویڈیو وائرل

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2018ء): سیاسی کارکنان صرف ایک بوٹی کی مار۔۔۔ ملک میں عام انتخابات ہوں ، ضمنی انتخابات ہوں یا پھر کوئی احتجاج، مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنے قائدین کی ایک کال پر سڑکوں پر نکل آتے ہیں، انتخابی مہم میں جہاں کارکنان کی محنت اور ان کا پارٹی سے خلوص دیکھنے میں آتا ہے وہیں بریانی کی پلیٹوں کی گونج بھی سنائی دیتی ہے۔

پارٹی کارکنان تھک ہار کر جب بیٹھ جاتے ہیں، تو پارٹی کی جانب سے ان کے طعام کا خاص انتظام کیا جاتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر انتخابات کے دنوں میں اکثر صارفین سیاسی جُملے کستے اور بریانی کی پلیٹوں کا طعنہ دیتے نظر آتے ہیں لیکن اس کو محض مذاق ہی سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں ملک بھر میں ہونے والی ضمنی انتخاب میں ایسی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر کوئی بھی کہہ سکتا ہے کہ ایک بریانی کی پلیٹ بہت کچھ کروا سکتی ہے۔

(خبر جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو میں کارکنان کو بریانی کی پلیٹ میں بوٹی نہ ملنے پر لڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ اب پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کو بریانی کتنی پسند ہے یہ بات کسی سے ڈھکی چھُپی نہیں ہے۔ دو روز قبل ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران لاہور کے علاقہ رنگ محل پولنگ اسٹیشن میں لیگی کارکن آپس میں جھگڑ پڑے، وجہ یہ تھی کہ لیگی کارکنان کی پلیٹ میں بریانی کے چاول تو آگئے لیکن بوٹی نہیں آئی۔

جس کسی کی پلیٹ میں بوٹی آئی وہ اترانے لگا اور جس کے حصے میں صرف چاول آئے اس نے شور مچا دیا جس پر کارکنان نے آپس میں ہی لڑنا شروع کردیا۔کارکنان کو لڑتا دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچی اور گتھم گتھا ہوئے کارکنان کو چھُڑوا کر منتشر کیا۔ لیگی کارکنان کی بریانی کی ''بوٹی'' پر ہونے والی لڑائی کے مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں