ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 16 اکتوبر 2018 17:36

ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد کی تعلیم ڈگری جعلی ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے ڈگریوں کی تصدیق کے لیے 20 افسران کو نوٹسسز جاری کیے ،ان افسران میں ایک نام ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا بھی ہے جنھوں نے آج تک اپنی ڈگری کی تصدیق نہیں کرائی۔

اس سلسلہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے چئیرمن نیب کو جواب کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کے خلاف جعلی ڈگری انکوائری اور کیس متعلقہ اداروں میں زیر سماعت ہیں مگر ڈی جی نیب اپنے عہدے کا فایدہ اٹھاتے ہوئے ان انکوائریوں میں پیش نہیں ہورہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو انکے عہدے سے فل الفور ہٹایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں