وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھلوال کے قریب ٹریفک حادثے میں طالبات کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

منگل 16 اکتوبر 2018 19:44

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھلوال کے قریب ٹریفک حادثے میں طالبات کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھلوال کے قریب ٹریفک حادثے میں طالبات اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبات کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی طالبات کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں