وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کو بہترین بجٹ پیش کرنے پرمبارکباد

منگل 16 اکتوبر 2018 19:58

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کو بہترین بجٹ پیش کرنے پرمبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار بجٹ سیشن کے دوران صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کو پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم، صحت، زراعت اوردیگرسماجی شعبوں کی بہتری کیلئے نئے مالی سال کے دوران شاندار اقدامات کا اعلان کرنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

تقریر کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر خزانہ کو بجٹ تقریر کی تعریف کی اور انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں