تحریک انصاف کھلاڑیوں کی نہیں ’’ کھلواڑوں‘‘ کی جماعت ہے،حمزہ شہباز

عوامی عدالت میں عمران نیازی کا احتساب شروع ہو چکا ، حکومت کو علیم خان کے قبضے نظر نہیں آتے ،گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 20:14

تحریک انصاف کھلاڑیوں کی نہیں ’’ کھلواڑوں‘‘ کی جماعت ہے،حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کھلاڑیوں کی جماعت نہیں بلکہ کھلواڑوں کی جماعت ہے چودہ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج لاہور کے عوام کا سابق وزیراعظم نواز شریف پر اعتماد کااظہار ہے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی حکومت جو کچھ کر رہی ہے اس کی مثال پاکستان کی اکہتر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ضمنی الیکشن کے نتائج پاکستانی عوام کا اظہار تشکر ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی عدالت میں عمران نیازی کا احتساب شروع ہو چکا ہے انہیںدوسروں کو احتساب یاد ہے لیکن اپنے وزیر علیم خان کے قبضے نظر نہیں آتے حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کا سپیکر ایک ایسے شخص کو بنایا گیا ہے جو پنجاب بینک سکینڈل سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ہے اور ان کے صاحبزادے حال ہی میں ایک سزا کاٹ کر آئے ہیں ایسے کرپٹ لوگوں کو اتنے اہم عہدوں پر بٹھا دیا گیا ہے جو کرپشن کیخلاف جہاد کرنے والوں کا کھلا تضاد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں