لاہور ، احتساب عدالت نے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

جب شہباز شریف کو پولیس کے حصار میں نیب ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا گیا تو عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کو مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا

منگل 16 اکتوبر 2018 20:23

لاہور ، احتساب عدالت نے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد نیب لاہور نے گزشتہ روز جب شہباز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا تو احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکروں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی نیب لاہور نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی کی بجائے ایک پراڈو کار میں سوار کر کے احتساب عدالت پہنچایا شہباز شریف کی گاڑی جیسے ہی احتساب عدالت کے باہر پہنچی تو لیگی کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور شیر آیا شیر آیا کی نعرے بازی کی جس پر احتساب عدالت کے باہر موجود ایلیٹ فورس ،اینٹی رائیڈ فورس کے سینکڑوں اہلکاروں نے شہباز شریف کی گاڑی کواپنے حصار میں لے لیا اور انہیں احتساب عدالت کے اندر پہنچایا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لیکر احتساب عدالت پہنچنا تھا لیکن گزشتہ پیشی کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے نیب نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور انہیں پراڈو میں بیٹھا کر نیب عدالت پہنچایا عدالت نے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا اور جب شہباز شریف کو پولیس کے حصار میں نیب ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا گیا تو عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کو مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ شہبازشریف کو تیس اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں