وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ،

رواں مالی سال 2018-19 کے بجٹ کی منظوری‘ پوری ٹیم نے انتہائی محنت کیساتھ بجٹ کی تیاری کا مشکل مرحلہ مکمل کیا،اپنی اورکابینہ کی جانب سے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عثمان بزدار

منگل 16 اکتوبر 2018 21:02

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ،
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت منگل کو صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس 90شاہراہ قائداعظم پر منعقد ہوا،جس میں رواں مالی سال 2018-19 کے بجٹ کی منظوری دی گئی، اجلاس میں صوبہ پنجاب کے رواں مالی سال 2018-19 کی بجٹ تجاویز اتفاق رائے سے منظورکر لی گئی،اجلاس میں مالیاتی بل اورسالانہ ترقیاتی پروگرام 2018-19 کی بھی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ نے بجٹ کی تیاری میں دن رات کام کرنے پر متعلقہ محکموں کے وزراء، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعلیٰ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری ٹیم نے انتہائی محنت کے ساتھ بجٹ کی تیاری کا مشکل مرحلہ مکمل کیا ہے اورمیںاپنی اورکابینہ کی جانب سے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا صوبائی بجٹ غریب آدمی کیلئے ہے،مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں اوریہ بجٹ تحریک انصاف کے منشور کا عکاس ہے، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں خوشحالی اور ترقی کا نیا باب کھلے گا، سماجی شعبے کی بہتری کیلئے بے مثال اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، نیا بجٹ پائیدار ترقی اور تمام علاقوں کی متوازن ترقی کا آئینہ دار ہوگا،صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بجٹ میں حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے ہیں،اعدادوشمار کی جادوگری نہیں دکھائی گئی بلکہ حقیقت پر مبنی بجٹ پیش کیا جارہاہے اورمحدود وسائل میں رہتے ہوئے ترجیحات کا تعین کیا گیاہے،اجلاس کے دوران صوبائی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خد و خال کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی، کابینہ اراکین نے صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنی آراء بھی پیش کیں،اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں