وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھلوال کے قریب ٹریفک حادثے میں طالبات کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

منگل 16 اکتوبر 2018 21:02

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھلوال کے قریب ٹریفک حادثے میں طالبات کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھلوال کے قریب ٹریفک حادثے میں طالبات اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبات کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی طالبات کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں