وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد کا پنجاب میں 100 روزہ ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار پنجاب میں 100 روزہ ایجنڈے پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، خوشی ہے کہ ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے،ارباب شہزاد بلدیاتی نظام کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے کام مکمل کر لیا گیا ہے،نئے بلدیاتی نظام سے عوام بااختیار ہوں گے،عثمان بزدار
منگل 16 اکتوبر 2018 21:14
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا 100 روزہ ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا مربوط پروگرام ہے اور اس ایجنڈے کے تحت بلدیاتی نظام کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
نئے بلدیاتی نظام سے عوام بااختیار ہوں گے جبکہ پولیس نظام میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے اور پولیس کو عوام کا خادم بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سول سروسز میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ محکموں میں تنظیم نو اور کفایت شعاری کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے صوبائی سطح پر بھی کمیٹی بنائیں گے اورکمیٹی کے ممبران کو رواں بجٹ سیشن میں نامزد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ لیبر پالیسی اور صنعتی پالیسی پر بھی کام ہو رہا ہے۔صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے مقامات کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زراعت اور لائیوسٹاک محکموں میں بہت پوٹینشل موجود ہے اور ان شعبوں کی پائیدار ترقی سے صوبہ پنجاب کے فارمرز کو سہولتیں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی واٹر پلان مرتب کرنے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے گا کیونکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے۔تحریک انصاف کی حکومت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مربوط پلان مرتب کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور ہم سب نے مل کر وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔وزیراعظم کے مشیرارباب شہزاد، سینئر وزیر عبدالعلیم خان، متعلقہ صوبائی وزراء، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک