وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ، رواں مالی سال 2018-19 کے بجٹ کی منظوری

صوبہ پنجاب کے مالی سال 2018-19 کی بجٹ تجاویز اتفاق رائے سے منظور، مالیاتی بل اورسالانہ ترقیاتی پروگرام 2018-19 کی بھی منظوری پوری ٹیم نے انتہائی محنت کیساتھ بجٹ کی تیاری کا مشکل مرحلہ مکمل کیا،اپنی اورکابینہ کی جانب سے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عثمان بزدار مشکل حالات کے باوجود عمران خان کے ویژن کے مطابق بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ا قدامات تجویز کئے گئے ہیں،یہ بجٹ تحریک انصاف کے منشور کا عکاس ہے، پنجاب میں خوشحالی اور ترقی کا نیا باب کھلے گا،بجٹ متوازن ترقی کا آئینہ دار ہوگا،وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب نہ

منگل 16 اکتوبر 2018 21:14

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ، رواں مالی سال 2018-19 کے بجٹ کی منظوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت کل صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس 90شاہراہ قائداعظم پر منعقد ہوا،جس میں رواں مالی سال 2018-19 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے رواں مالی سال 2018-19 کی بجٹ تجاویز اتفاق رائے سے منظورکر لی گئی۔اجلاس میں مالیاتی بل اورسالانہ ترقیاتی پروگرام 2018-19 کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے بجٹ کی تیاری میں دن رات کام کرنے پر متعلقہ محکموں کے وزراء، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا- وزیراعلیٰ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری ٹیم نے انتہائی محنت کے ساتھ بجٹ کی تیاری کا مشکل مرحلہ مکمل کیا ہے اورمیںاپنی اورکابینہ کی جانب سے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں-انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا صوبائی بجٹ غریب آدمی کے لئے ہی-مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں اوریہ بجٹ تحریک انصاف کے منشور کا عکاس ہی-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں خوشحالی اور ترقی کا نیا باب کھلے گا-سماجی شعبے کی بہتری کیلئے بے مثال اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ نیا بجٹ پائیدار ترقی اور تمام علاقوں کی متوازن ترقی کا آئینہ دار ہوگا۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بجٹ میں حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے ہیں-اعدادوشمار کی جادوگری نہیں دکھائی گئی بلکہ حقیقت پر مبنی بجٹ پیش کیا جارہاہے اورمحدود وسائل میں رہتے ہوئے ترجیحات کا تعین کیا گیاہی-اجلاس کے دوران صوبائی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خد و خال کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

کابینہ اراکین نے صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنی آراء بھی پیش کیں۔اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں