ایف آئی اے نے اینکر شاہد مسعود کے دعوے سے ملتے جلتے انکشافات کردئیے

پاکستان میں بچوں کی فحش ویڈیوز انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی جارہی ہیں جبکہ اس دھندے کا سرغنہ بیرون ملک مقیم ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 16 اکتوبر 2018 21:20

ایف آئی اے نے اینکر شاہد مسعود کے دعوے سے ملتے جلتے انکشافات کردئیے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 اکتوبر 2018ء) :ایف آئی اے نے اینکر شاہد مسعود کے دعوے سے ملتے جلتے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی فحش ویڈیوز انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی جارہی ہیں جبکہ اس دھندے کا سرغنہ بیرون ملک مقیم ہے۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے سامنے آنے کے بعد پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ایک مکمل بحث کا موضوع بن گئے۔

اس حوالے سے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے سپریم کورٹ کے سامنے دعویٰ کیا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی فحش ویڈیوز بنانا ایک مکمل اور مکروہ دھندا ہے جس کے پس پردہ بڑے بڑے مگر مچھ موجود ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے سپریم کورٹ کے سامنے اس دھندے کے سرغنہ کا نام بھی پیش کیا جو کہ گزشتہ حکومت کا وزیر تھا۔تاہم وہ اپنے دعوے کو ثابت نہ کر سکے جس کے باعث انہیں پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا اور انکی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

تاہم اب انہی سے ملتی جلتی بات ایف آئی اے نے بھی کی ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے ایف آئی اے نے شکایات کا انبار لگا دیا۔انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے کے پاس مانیٹرنگ سسٹم نہیں ۔فحش ویڈیوز کو مینوئل انداز میں تلاش کرکے بلاک کیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سائبر قانون میں خامیاں موجود ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بچوں کی فحش ویڈیوز کا دھندا موجود ہے جس کا سرغنہ بیرون ملک موجود ہے اور بچوں کی فحش ویڈیوز تاحال بھی اپ لوڈ کی جارہی ہیں۔ایف آئی اے نے کہا کہ ہم مقدمہ درج کرسکتے ہیں لیکن تفتیش نہیں کرسکتے۔ایف آئی اے نے سائبر پٹرولنگ یونٹ کے قیام کی اجازت مانگی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں