بزنس رجسٹریشن پورٹل میں اس سال جنوری سے اب تک نو ہزار تین سو ایک کاروبار کا اندراج کیا جاچکا ہے

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کیلئے تیار کئے گئے بزنس رجسٹریشن پورٹل میں اس سال جنوری سے اب تک نو ہزار تین سو ایک کاروبار کا اندراج کر چکا ہے۔ یہ بات یہاں چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ان کاروباروں میں 5465کا تعلق صنعتی شعبے ‘1747کاپنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی اداروں اور2089کا تعلق لیبر سے ہے۔

(جاری ہے)

بزنس پورٹل کا مقصد آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کاروباری افراد اور اداروں کے لئے مختلف امور میں آسانیاں پیدا کرنا اور قیمتی وقت بچانا ہے۔ یہ پورٹل صنعتوں اور دکانوں کے ساتھ شراکت داری فرم کے اندراج میں مدد فراہم کرتا ہے اور نادرا اور ایس ای سی پی سے منسلک ہے۔رابطے کیلئے ہیلپ لائن 042-111-425-725 بھی قائم کی گئی ہے۔ پورٹل کی سہولت لاہور کے لئے دستیاب ہے جسے جلد پنجاب کے دیگر اضلاع تک وسعت دی جائے گی-آن لائن بزنس رجسٹریشن پورٹل پر کاروبار کا اندراج اڑتالیس گھنٹوں میں کیا جا سکتا ہے۔کاروبار کے اندراج کیلئے درخواست دینے والوں کو ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست پر کاروائی کیبارے میں آگاہ بھی رکھا جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں