منشا بم اور اس کے بیٹے کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم

ملزم نے 27کنال سرکاری اراضی پر 80دکانیں تعمیر کرکے10 سالوں میں 60کروڑ روپے کرایہ وصول کیا‘سرکاری وکیل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 اکتوبر 2018 16:14

منشا بم اور اس کے بیٹے کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 اکتوبر۔2018ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹے کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے. لاہورکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج سجاد احمد نے منشا بم اور اس کے بیٹے کے کیس کی سماعت کی. عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، منشابم کے وکیل نے کہا کہ منشا بم کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات نہیں بنتی، ملزم سے پولیس نے کچھ بھی برآمد نہیں کرنا جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد کی جائے.

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر وقار بھٹی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ منشا بم نے 27کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کررکھا ہے، اس اراضی پر 80دکانیں تعمیر کر رکھی ہیں. گزشتہ 10 سالوں میں 60کروڑ روپے کرایہ وصول کیا، عدالت منشا بم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرے. اس موقع پر عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں عدالت نے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی.

پراسیکیوٹر وقار بھٹی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ منشا بم نے 27کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کررکھا ہے، اس اراضی پر 80دکانیں تعمیر کر رکھی ہیں. گزشتہ 10 سالوں میں 60کروڑ روپے کرایہ وصول کیا، عدالت منشا بم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرے. اس موقع پر عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں عدالت نے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی. منشابم کے وکیل نے کہا کہ منشا بم کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات نہیں بنتی، ملزم سے پولیس نے کچھ بھی برآمد نہیں کرنا جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد کی جائے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں