خواجہ آصف نے ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کو مخلص مشورہ دےدیا

90 کی دہائی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سیاسی انتقام نے تیسری قوت کو موقع دیا،حکومت ہماری غلطیوں سے سیکھے،خواجہ آصف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 18:31

خواجہ آصف نے ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کو مخلص مشورہ دےدیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :سابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے حکومت کو سیاسی انتقام سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سیاسی انتقام نے تیسری قوت کو موقع دیا،حکومت ہماری غلطیوں سے سیکھے۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہوا۔

اس اجلاس میں نیب کی زیراحراست موجود سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایوان میں جہاں گرما گرم بحث ہوئی وہیں خواجہ آصف بھی حکومت کی ہمدردی میں بول پڑے۔اجلاس کے موقع پر اسمبلی میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کے لہجے میں فرعونیت نظر آتی ہے،حکومت انتقامی کاروائیاں کر رہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے بہت سی غلطیاں کیں۔موجودہ حکومت کو چاہیے کہ ان غلطیوں سے سیکھے اور ان کو نہ دہرائے۔93 میں پیپلز پارٹی نے ہمیں اور 97 میں ہم نے پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنایا۔ہماری انتقامی سیاست کے باعث پیدا ہونے والا خلا تیسری قوت نے پر کیا۔تحریک انصاف کی حکومت غلطیاں دہرانے کی بجائے ہماری غلطیوں سے سیکھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں