سابق دورمیں نمائشی منصوبوں پر توجہ دی گئی ، تحریک انصاف نے عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح بنایا ہے

بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعداد و شمار رکھے گئے ہیں اور صوبے کی عوام کی خوشحالی پر فوکس کیا گیا ہے‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:05

سابق دورمیں نمائشی منصوبوں پر توجہ دی گئی ، تحریک انصاف نے عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح بنایا ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا پہلا بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے اور صوبے کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے ۔ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق دورمیںنمائشی منصوبوں پر توجہ دی گئی جبکہ تحریک انصاف نے عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح بنایا ہے اور یہ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح الفاظ کی جادوگری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعداد و شمار رکھے گئے ہیں اور صوبے کی عوام کی خوشحالی پر فوکس کیا گیا ہے اور موجودہ حالات میں اس سے بہتر اور متوازن بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں