ارکان اسمبلی پر پابندی لگا کر ثابت کیا کہ سپیکر پرویز مشرف کی باقیات اور اسکے وارث ہیں ‘پرویز ملک

پوزیشن نے احتجاج ضرور کیا لیکن جو تصویر جاری کی گئی ہے وہ اجلاس کے بعد کی تخلیق ہے‘خواجہ عمران نذیر

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:08

ارکان اسمبلی پر پابندی لگا کر ثابت کیا کہ سپیکر پرویز مشرف کی باقیات اور اسکے وارث ہیں ‘پرویز ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے جس سے روکا نہیں جا سکتا لیکن ممبران اسمبلی پر پابندی لگا کر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی اور موجودہ حکمران پرویز مشرف کے سیاسی وارث اور اس کی باقیات ہیں،اپوزیشن نے احتجاج ضرور کیا لیکن جو تصویر جاری کی گئی ہے وہ اجلاس کے بعد کی تخلیق ہے،جس طرح موجودہ حکمران جعلی مینڈیٹ کے ذریعے قوم پر مسلط ہوئے ہیں اسی طرح یہ جعلی ویڈیوز اور جعلی تصاویر کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عوام جانتے ہیں کہ یہ پنجاب بنک کے ڈاکو بنک ڈیفالٹر ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی الیکشن میں ان کی محنت پر کارکنوں کا شکریہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،عبدالمجید چن نمبردارسمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بغیر کسی جرم کے اور وجہ بتائے بغیر گرفتار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اور چاہتا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ گتھم گتھا ہو ۔ یہ انوکھا حکمران ہے حالانکہ حکمران حکومت کیلئے امن مانگتے ہیں، ڈیڑھ ماہ میںمہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے اور غریب کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں